مکتوبات احمد (جلد چہارم) — Page 205
مکتوبات احمد ۲۰۵ جلد چهارم مکتوب نمبر ۱۴۷ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ محبتی اخویم ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب سول سرجن چکرا ته السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ میرا چھوٹا لڑکا جس کی عمر دو برس کی ہے اس کو بڑی شدت سے تلی ہو گئی ہے۔ اور بہت بڑھ گئی ہے اور پیٹ بڑا ہو گیا ہے اور بہت پھیل گیا ہے اور تین ماہ سے ہے۔ آپ براہ مہربانی بہت عمدہ دوا جو لگانے کی ہوا اور نیز کھلانے کی ہو ہفتہ عشرہ کی خوراک اوسطاً ضرور بھیج دیں۔ جون ۹۷ء دیں۔ والسلام باقی سب خیریت ہے ۔ آج لڑکے کو تپ ہو گیا ہے اس کا لحاظ رکھیں ۔ مکتوب نمبر ۴۸ خاکسار غلام احمد عفی عنہ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ محبتی عزیزی اخویم ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ السلام علیکم و رحمة ا کم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ پانچ روپے مرسلہ آپ کے مجھ کو پہنچے خدا تعالیٰ آپ کو جزائے خیر بخشے کہ آپ اپنے وعدہ کو محض اللہ سنت صادقہ کے ساتھ پورا کر رہے ہیں ۔ اور اس قحط الرجال میں ایسے لوگ بہت ہی کم ۔ نہ کے ساتھ پورا کر رہے ہیں۔ اور اس قحط الرجال نہیں اسے ہیں کہ خدا تعالیٰ کے لئے مواعید کو پورا کرنے والے ہوں ۔ آج کل مخالفین کا زور حد سے زیادہ ۔ بڑھ گیا ہے ۔ لاہور تو آج کل گویا آتش کدہ ہے ۔ ہر روز نئے نئے فتنہ پیدا ہوتے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ محفوظ رکھے۔ مجھے معلوم نہیں کہ رسالہ ” سراج الدین عیسائی کے چار سوالوں کا جواب آپ کے پاس پہنچا ہے یا نہیں ۔ اور رسالہ ” سراج منیر اور حجۃ اللہ اور ” استفتاء اور چودھویں صدی کے اخبار کا جوابی اشتہار آپ کو پہنچا ہے یا نہیں ۔ ان میں سے اگر کوئی رسالہ یا اشتہار نہ پہنچا ہو تو 66