مکتوبات احمد (جلد چہارم) — Page 203
مکتوبات احمد ۲۰۳ جلد چهارم پندره پندرها مرتبہ اور کبھی چالیس چالیس دفعہ پیشاب آتا ہے ۔ سخت ضعف ہو جاتا ہے۔ یہ یہ نیچے کے دھڑ کی حالت ہے۔ اور اوپر کے حصہ میں دل جو اشرف الاعضاء ہے بیمار ہے جیسا کہ اوپر ذکر کیا گیا ۔ میں محسوس کرتا ہوں کہ یہی دو چادریں زرد رنگ ہیں جو مسیح موعود کی ذاتی نشانی ہے انہیں دو چادروں کی وجہ سے ضرور تھا کہ مسیح کا ہاتھ دنیا میں اترنے کے وقت دو ا کا فضل علاج کرتا فرشتوں کے کاندھوں پر رکھا ہوتا ۔ تا آپ ہر دو بیماریوں میں محض خدا کا رہے۔ باقی خیریت ہے۔ والسلام خاکسار مرزا غلام احمد عفی عنہ مکتوبات نمبر ۴۴ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ عزیزی اخویم ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب سلمہ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ آپ کے مبلغ پچیں لے روپے مرسلہ مجھ کو پہنچ گئے تھے ۔ اللہ تعالیٰ بہت بہت جزائے خیر آپ کو عطا فرمادے ۔ میں کل سے بہت بیمار ہوں یکدفعہ بدن سر د ہو جاتا ہے۔ سرد پسینہ بکثرت آتا ہے۔ نبض کم ہو جاتی ہے۔ طبیعت غشی کے قریب ہوتی ہے۔ امید کہ اللہ تعالیٰ فضل اور رحم فرمادے ۔ اس وقت بھی طبیعت اچھی نہیں ۔ والسلام خاکسار مرزا غلام احمد عفی عنہ از قادیان