مکتوبات احمد (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 189 of 590

مکتوبات احمد (جلد چہارم) — Page 189

مکتوبات احمد ۱۸۹ مکتوب نمبر ۲۱ جلد چهارم بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ عزیزی محتی اخویم ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب سلمہ نَحْمَدُهُ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ دوا پہنچ گئی ۔ جَزَاكُمُ اللهُ خَيْرًا ۔ باقی سب خیریت ہے۔ والسلام ۱۶ جولائی ۱۸۹۵ء خاکسار غلام احمد مکتوب نمبر ۲۲ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ محبتی عزیزی اخویم ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب سلمہ سول سرجن چکراته آپ کا محبت نامہ پہنچا۔ باعث مسرت ہوا ۔ اس جگہ کتاب ” من الرحمن بہت سرگرمی سے چھپ رہی ہے۔ خدا تعالیٰ بخیر و عافیت انجام پہنچاوے ۔ میرا چھوٹا لڑ کا شریف احمد جواب پیدا ہوا ہے۔ چند ہفتہ سے بیمار ہے اب نہایت نحیف ہو گیا ہے ۔ دست سبز گھاس کے رنگ پر آتے ہیں جیسا کہ درخت کا پتہ سبز ہوتا ہے اور ساتھ پانی سفید آتا ہے اور درد ہو کر پا خانہ آتا ہے کچھ بیہوش سا پڑا رہتا ہے اور دُبلا ہو گیا ہے ۔ اور معدہ میں تبخیر ہو گیا ہے ۔ اللہ تعالیٰ فضل فرماوے۔ میں نے معمولی طور پر یونانی علاج تو کیا مگر ابھی کچھ افاقہ نہیں ۔ اگر آپ کی سمجھ میں آوے اور کوئی دوا تجربہ میں آچکی ہو تو ارسال فرماویں مگر جلد ارسال فرماویں۔ باقی سب خیریت ہے ۔ ۲۶ جولائی ۱۸۹۵ء والسلام خاکسار غلام احمد