مکتوبات احمد (جلد چہارم) — Page 188
مکتوبات احمد ۱۸۸ جلد چهارم بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مکتوب نمبر ۱۹ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي محبتی عزیزی اخویم ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب سلمہ سول سرجن چکراته السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ دوا مجھ کو پہنچ گئی ۔ جَزَاكُمُ اللهُ خَيْرًا ۔ دوا کے استعمال سے اب بفضلہ تعالیٰ فائدہ معلوم ہوتا ہے۔ خدا تعالیٰ آپ کو اس اخلاص اور خدمت کی جزائے خیر بخشے اور ہمیشہ آپ کو مکروہات سے محفوظ رکھے۔ آمین ثم آمین ۔ آپ کے لئے بہت دعا کی گئی اللہ تعالیٰ شفا بخشے ۔ آمین ۔ باقی سب خیریت ہے۔ مئی ۱۸۹۵ء والسلام خاکسار مرزا غلام احمد مکتوب نمبر ۲۰ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ عزیزی اخویم ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب سلمہ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ اس جگہ بفضلہ تعالیٰ خیریت ہے ۔ ۲۳ مئی ۱۸۹۵ء کو اس عاجز کے گھر میں اس پیشگوئی کے مطابق جو آتھم والے اشتہار میں شائع کی گئی تھی ۔ ابھی لڑکا پیدا ہوا ہے۔ فَالْحَمْدُ لِلَّهِ عَلَى ذلك۔ باقی یہاں سب خیریت ہے۔ خدا تعالیٰ آپ کو ہر یک مکروہ سے بچا کر خوش رکھے۔ آمین ۔ ۲۵ رمتی ۱۸۹۵ء خاکسار غلام احمد