مکتوبات احمد (جلد سوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 479 of 558

مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 479

مکتوبات احمد ۳۳۹ جلد سوم مکتوب نمبر ۲ عزیزی محجبی سید فضل شاہ صاحب سلمه تعالی السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ آپ کا خط اور آپ کی وہ تمام چیزیں جو آپ نے مہربانی فرما کر ارسال کی ہیں پہنچ گئی ہیں۔ جَزَاكُمُ اللَّهُ خَيْرَ الْجَزَاءِ - خداوند کریم آپ کی ان سب خدمات کا جو آپ کرتے رہے ہیں۔ اجر بخشے اور آپ پر راضی ہو۔ مجھے اپنی خیر و عافیت سے مطلع فرماتے رہیں ۔ اور اخویم منشی کرم الہی صاحب کے لئے دعا خیر کی گئی ہے۔ میں خوب جانتا ہوں منشی صاحب اس عاجز سے اخلاص رکھتے ہیں ۔ ایک نئے مسئلے میں منشی صاحب کو اصل حقیقت معلوم نہیں تھی ۔ ورنہ وہ خود بہتوں سے جھگڑتے پھرتے اور جس وقت ” ازالہ اوہام شائع ہوا اُس وقت اُمید رکھتا ہوں کہ سب سے پہلے منشی صاحب لاہور میں اس کی اشاعت کے لئے قدم اُٹھا ئیں گے ۔ غرض میں منشی صاحب سے بدل راضی ہوں ۔ نا واقفیت کی حالت میں جو کچھ منہ سے نکل گیا وہ عند اللہ قابل معافی ہے۔ خدا تعالیٰ دلوں کو دیکھتا ہے ۔ ۱۸ راپریل ۱۸۹۱ء والسلام غلام احمد از لدھیانه محله اقبال گنج