مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 478
مکتوبات احمد ۳۳۸ جلد سوم مکتوب نمبرا بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ محبی سید فضل شاہ صاحب سلمه تعالی نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ عنایت نامہ پہنچا۔ میں اس وقت سیالکوٹ میں ہوں اور آپ کے لئے دعا کرتا ہوں کہ اللہ جل شانۂ آپ کے تمام مقاصد ! تمام مقاصد پورے کرے۔ آمین ۔ اس وقت بباعث شدت کم فرصتی میں زیادہ نہیں لکھ سکا انشاء ء اللہ کسی دوسرے وقت میں مفصل خط لکھوں گا۔ ۱۶ فروری ۱۸۹۱ء از طرف احقر العباد حامد علی ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ اس عاجز نے کئی دفعہ دعا کے لئے یاد کرایا ہے۔ والسلام خاکسار غلام احمد از سیالکوٹ