مکتوبات احمد (جلد سوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 480 of 558

مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 480

مکتوبات احمد ۳۴۰ مکتوب نمبر ۳ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي جلد سوم محبی مشفقی اخویم منشی کرم الہی صاحب و سید فضل شاہ صاحب سلمۂ تعالی السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ پارسل مرسلہ آپ کا جو پار چات پا جامہ و کر تہ وکیلا و سنگترے تھے پہنچ گئے ۔ جَزَاكُمُ اللهُ خَيْرَ الْجَزَاء - مجھ کو بہت ندامت اور شرمندگی ہے کہ بیکاری اور تنگی کے ایام میں اس تکلیف کے اُٹھانے کا وقت نہیں ہے۔ خدا تعالیٰ میرے عزیز دوست سید فضل شاہ صاحب کو بر سر کا ر کرے اور : نیز اپنی مرادات تک پہنچاوے۔ پھر مانگ کر بھی تکلیف دیا کریں گے ۔ مجھے خوب معلوم ہے کہ میرے عزیز سید فضل شاہ صاحب کو مجھ سے بہت محبت اور اخلاص ہے اور وہ مخالف بدگو کے مقابل پر بوجہ جذ بہ اخلاص صبر نہیں کر سکتے ۔ ہمارے لئے دن صبر اور حلم کے ہیں ۔ ہمیں بھی چاہئے کہ لوگ گالیاں دیں اور ہم اس کو برداشت کریں ۔ آخر حق غالب آ جایا کرتا ہے اور کوئی اس کو روک نہیں سکتا ۔ ہمارے بولنے کی حاجت نہیں کام کرنے والا آسمان پر کر رہا ہے۔ بس عاجز کو خود دن رات سید فضل شاہ صاحب کے لئے خیال ہے اور بغیر یاد دہانی کے دعا کر رہا ہوں ۔ آج خط کے پڑھنے کے بعد بھی دعا کی اور آپ کے لئے بھی ۔۔۔ کے آج رسالہ فتح اسلام اور توضیح مرام روانہ خدمت کرتا ہوں ۔ ازالہ اوہام جس وقت آیا روا نہ خدمت کروں گا ۔ ہمیشہ اپنے حالات سے مطلع فرمایا کریں ۔ ۱۹ راپریل ۱۸۹۱ء والسلام خاکسار مرزا غلام احمد از لدھیانہ محلہ اقبال گنج