مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 473
مکتوبات احمد ۳۳۳ جلد سوم بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مکتوب نمبر ۱۲ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ محبی عزیزی اخویم سید ناصر شاہ صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ مبلغ پچاس روپیہ مرسلہ آپ کے آج کی ڈاک میں مجھ کو ملے ۔ جَزَاكُمُ اللهُ خَيْرًا ۔ خدا تعالیٰ آپ کو ہر ایک بلا سے محفوظ رکھے اور مشکلات حل فرمائے ۔ میں غائبانہ آپ کے لئے دعا ئیں کیا کرتا ہوں ۔ خدا تعالیٰ قبول فرمائے ۔ آمین ۔ اس نواح میں ہیضہ کا بہت ہی زور سنا جاتا ہے ۔ اللہ تعالیٰ امن میں رکھے۔ آمین ۔ انشاء اللہ دعا کرتا رہوں گا ۔ باقی سب طرح سے خیریت ہے۔ والسلام مرزاغلام احمد عفی عنہ مکتوب نمبر ۱۳ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي مخدومی مکرمی اخویم سلّمه الله تعالی السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ خط آپ کا معرفت حکیم حضرت مولوی نورالدین صاحب حضرت اقدس کی خدمت میں پہنچا۔ حضرت صاحب نے آپ کے حق میں بہت دعا فرمائی ہے اور بہت فکر ہے ۔ اپنی طبیعت کی خیریت سے جلد جلد اطلاع دیں ۔ حضرت صاحب کا خیال آپ کی طرف لگا ہوا ہے ۔ والسلام ۴ / جنوری ۱۹۰۷ء بدست ( مفتی ) محمد صادق علی اللہ عنہ از قادیان