مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 474
مکتوبات احمد ۳۳۴ جلد سوم بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مکتوب نمبر ۱۴ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ محبی عزیزی اخویم سید ناصر شاہ صاحب سلمہ اللہ تعالی السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ مجھ کو افسوس ہے کہ میں باعث بیماری جلد جواب نہیں دے سکا اور اس وجہ سے مجھے یاد نہیں کہ میں نے پہلے خط کا جواب بھی دیا یا نہیں ۔ میں نے اس وقت آپ کے لئے دعا کی ہے مگر میں اس وقت بھی بیمار ہوں ۔ انشاء اللہ بہت دعا کروں گا ۔ بہت ضروری ہے کہ آپ ان اضطرار کے دنوں میں جلد جلد بلکہ روز اطلاع دیں ۔ مجھ کو بہت فکر ہے ۔ آپ کے الفاظ نہایت ( تشویش ) میں رکھتے ہیں ۔ دسمبر ۱۹۰۷ء والسلام مرزاغلام احمد عفی عنہ