مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 472
مکتوبات احمد ۳۳۲ جلد سوم مکتوب نمبر ۱۰ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ محبی عزیزی اخویم سید ناصر شاہ صاحب سلمه نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي السلام علیکم ورحمة الله وبركاته آپ کا عنایت نامہ اور نیز مبلغ پچاس روپیہ معہ اس کے جو منظوری آئی ، پہنچ کر بہت خوشی ہوئی ۔ خدا تعالیٰ آپ کو یہ ترقی مبارک کرے اور آپ کی آسائش اور عمر میں برکت دے اور آفات سے بچاوے ۔ آمین ۔ باقی بفضلہ تعالیٰ سب طرح سے خیریت ہے ۔ ۲۶ اگست ۱۹۰۶ء والسلام مرزاغلام احمد عفی عنہ از قادیان مکتوب نمبر 1 بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ محبی عزیزی اخویم سید ناصر شاہ صاحب سلمه نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ آپ کا محبت نامہ مجھ کو ملا ۔ میں انشاء اللہ تعالیٰ کار معلوم میں دعا کروں گا ۔ خدا تعالیٰ آپ کی دعا منظور فرمائے ۔ آمین ۔ ( پندرہ ) روپے پہنچ گئے ۔ باقی خیریت ۔ ۹ نومبر ۱۹۰۶ء والسلام مرزا غلام احمد عفی عنہ