مکتوبات احمد (جلد سوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 421 of 558

مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 421

مکتوبات احمد ۲۸۱ مکتوب نمبر ۵ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مشفقی محبی اخویم سلمه نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي السلام علیکم و رحمۃ اللہ جلد سوم آپ کا خط پہنچا ۔ تسلی رکھیں ۔ انشاء اللہ العزیز میں آپ کے لئے بہت دعا کروں گا۔ مشکلی نیست که آسان نشود استغفار کا ور درکھیں اور مجھ کو اپنے حالات سے خبر دیتے رہیں ۔ میں لودھیا نہ میں اسی مکان میں ہوں ۔ ۲۳ را گست ۱۸۹۱ء والسلام خاکسار غلام احمد از لودهیانه مکتوب نمبر ۶ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ عزیزی میاں فتح محمد صاحب سلمہ اللہ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ آپ کا عنایت نامہ پہنچا۔ آپ کی صحت سے بہت خوشی ہوئی اور میں بھی علیل رہا ہوں ۔ اب بفضلہ تعالی آرام ہے۔ آپ بوجہ تعلق ملازمت معذور حذور ہیں کچھ معلوم نہیں م نہیں کہ کب آپ کی ملاقات ہو ۔ ہمیشہ اپنی خیر و عافیت سے مطلع و مسرور کرتے رہیں ۔ زیادہ خیریت ۔ والسلام ۲۳ دسمبر ۱۸۹۱ء خاکسار غلام احمد از قادیان