مکتوبات احمد (جلد سوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 420 of 558

مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 420

مکتوبات احمد ۲۸۰ جلد سوم مکتوب نمبر ۳ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ آپ کا مہربانی نامہ پہنچا۔ آپ کے تردّدات بہت طول پذیر ہو گئے ۔ خدا تعالی رہائی بخشے ۔ شاید ایک ہفتہ ہوا۔ میں نے آپ کو خواب میں دیکھا۔ گویا آپ مجھ سے پوچھتے ہیں کہ میں کیا کروں تو میں نے آپ کو یہ کہا ہے ۔ خدا سے ڈر پھر جو چاہے کر ۔ سو آپ تقوی اختیار کریں ۔ اللہ جل شانه آپ کوئی راہ پیدا کر دے گا۔ ۱۸ مارچ ۱۸۹۱ء والسلام غلام احمد از لدھیانه محله اقبال گنج ( نوٹ از ناقل ) اس خط کے بائیں طرف اوپر کے حصہ میں مندرجہ ذیل عبارت بھی لکھی ہوئی ہے۔ از طرف عاجز حامد علی ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ ۔ یہ الہامی الفاظ جس روز آپ کا خط پہنچا اسی روز معلوم ہوئے ۔“ مکتوب نمبر ۴ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مشفقی اخویم میاں فتح محمد صاحب سلمہ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ آپ کا شفقت نامہ لودہا نہ میں مجھ کو ملا ۔ آپ کی بیماری کی وجہ سے بہت ترڈ دہوا۔ آپ کے لئے دعا کی گئی ۔ خدا تعالیٰ آپ کو بہت جلد شفا بخشے ۔ اس جگہ بفضلہ تعالیٰ سب طرح سے خیریت ہے ۔ ۱۸ جولائی ۱۸۹۱ء والسلام خاکسار غلام احمد از لودهیانه