مکتوبات احمد (جلد سوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 422 of 558

مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 422

مکتوبات احمد ۲۸۲ مکتوب نمبرے بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ محبی اخویم نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي جلد سوم السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ آپ کا خط پہنچا۔ افسوس کہ آپ پھر معطل اور بے کار ہیں۔ میں انشاء اللہ العزیز آپ کے لئے دعا کروں گا اور ظاہری سعی و کوشش آپ کرتے رہیں اور التزام نماز اور توبہ واستغفار ضروریات سے ہے۔ خدا تعالیٰ آپ کی پریشانی دور کرے اور وہ ہر ایک بات پر قادر ہے۔ ۲ جولائی ۱۸۹۲ء والسلام خاکسار غلام احمد از قادیان