مکتوبات احمد (جلد سوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 306 of 558

مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 306

مکتوبات احمد ۲۴۵ مکتوب نمبر ۷۹ جلد سوم بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ لاہور میں قادیان سے ہوا : نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ہو کر دونوں خط آپ کے : پ کے مجھ کو ملے ۔ خدا تعالیٰ آپ کے ۔ خدا تعالیٰ آپ کو اس دل آزار تشویش سے نجات بخشے اور آپ کے لخت جگر کو کامل شفا عطا فرمادے ۔ آمین ثم آمین ۔ انشاء اللہ دُعا کرتا رہوں گا ۔ حالات سے مجھ کو اطلاع دیتے رہیں ۔ میں بیمار تھا اور میرے گھر کے لوگ مجھ سے زیادہ بیمار تھے۔ اس لئے تبدیل ہوا کے لئے لاہور میں آگئے ۔ خدا تعالیٰ آپ کو غم سے رہائی بخشے ۔ ۳ مئی ۱۹۰۸ء والسلام ۔ خاکسار مرزا غلام احمد عفی عنہ مکتوب نمبر ۸۰ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ محبی عزیزی میاں عبداللہ صاحب سلمہ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ آپ کا محبت نامہ پہنچا۔ رحمت اللہ کی صحت سے بہت خوشی ہوئی الْحَمْدُ لِلهِ ۔ مگر مناسب ہے کہ جب تک پوری قوت نہ ہو دوا کھاتے رہیں ۔ ابھی قرص کا فور کو نہیں چھوڑ نا چاہیئے اور بہتر ہے کہ اکثر اوقات باہر ہوا میں رہیں ۔ اگر ایسی جگہ میسر آوے کہ باغ ہو اور درختوں کا سایہ ہو اور کھلی ہوا تو یہ بہت ہی بہتر ہے اور ایک بڑی دوا ہے اور تاریک جگہ اور بند ہوا کی جگہ میں ہرگز نہیں رہنا چاہئے ۔ باغ کے سایہ کی ہوا حکم اکسیر رکھتی ہے مگر شام کے وقت باغ میں نہ رہیں اور گائے کا دودھ بہت پیویں جس قدر ہو سکے تھوڑا جوش دے لیا کریں ۔ خدا وند تعالیٰ کامل صحت عطا فرماوے۔ باقی سب خیریت - ہے ۔ مجھ کو اطلاع دیتے رہیں ۔ میں نے تمام خط پڑھ لیا ہے ) والسلام ۔ خاکسار مرزاغلام احمد