مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 307
مکتوبات احمد ۲۴۶ جلد سوم مکتوب نمبر ۱ ۸ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ مجھے لاہور میں آپ کا خط ملا - اَلْحَمْدُ لِلَّهِ آپ کے فرزند لخت جگر کو مرض سے صحت ہے ۔ الْحَمْدُ لِلَّهِ ثُمَّ الْحَمْدُ لِلهِ ۔ میرے گھر کے لوگ بیمار تھے ۔ تبدیل آب ہوا کے لئے لایا ہوں ۔ شاید ایک ماہ تک ہم یہاں رہیں ۔ باقی سب خیریت ہے۔ ۵ ر مئی ۱۹۰۸ء ♡ خاکسار مکتوب نمبر ۸۲ مشفقی میاں عبداللہ صاحب مرز ا غلام احمد السلام علیکم انشاء اللہ کل آپ کو سمجھا دوں گا اور کل کسی وقت آپ بیعت کر لیں ۔ (نوٹ ) اس پر چہ پر کوئی تاریخ درج نہیں ۔ ہاں تخمینا ۹۳ ء کا لکھا ہوا ہے کیونکہ یہ بیعت جس کا اس میں ذکر ہے۔ ۸۹ ء والی بیعت سے تین چار سال بعد میں ہوئی تھی ۔ اس خط کی تاریخ ٹھیک طور پر معلوم نہیں ہو سکتی اور نہ کہ ترتیب میں اسے کس خط کے بعد اور کس سے قبل رکھنا چاہئے ۔ اس لئے اسے اس جگہ پر درج نقل کیا گیا۔