مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 275
مکتوبات احمد ۲۱۴ جلد سوم بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مکتوب نمبر ۳۷ محبی عزیزی اخویم میاں عبداللہ صاحب سلمہ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي السلام علیکم ورحمة الله و بركاته عنایت نامہ پہنچا۔ آپ کے مقدمہ کے لئے بحضرت عزت جل شانه و عن اسمه دعا خیر کی گئی ۔ اللہ جل شانه منظور فرما دے ۔ آمین ثم آمین ۔ آپ کے آنے کی خوشخبری سے بہت خوشی ہوئی ۔ کتاب آئینہ کمالات اسلام چھپ رہی ہے۔ باقی سب خیریت ہے اور آپ کی انتظار ۔ والسلام ۲ ستمبر ۱۸۹۲ء خاکسار غلام احمد عفی عنہ مکتوب نمبر ۳۸ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ عزیزی محبی اخویم میاں عبداللہ صاحب سلمہ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ عنایت نامہ پہنچا۔ خدا تعالیٰ آپ کو کامیاب کرے۔ دعا کی گئی ہے۔ امید ہے کہ تا دست داد لاقات اپنے حالات خیریت سے مطلع فرماتے رہیں ۔ باقی خیریت ہے۔ والسلام خاکسار غلام احمد از قادیان ضلع گورداسپور