مکتوبات احمد (جلد سوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 274 of 558

مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 274

مکتوبات احمد الله جلد سوم بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مکتوب نمبر ۱۳۵ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي مشفقی محبی اخویم میاں عبداللہ صاحب سلمہ تعالیٰ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ کارڈ پہنچا مگر ایسے وقت میں کہ میں بوجہ خارش بہت تکلیف میں تھا۔ میں انشاء اللہ القدیر آپ کے لئے بہت دعا کروں گا۔ میں چند ہفتہ سے بہت علیل ہوں ۔ خدا تعالیٰ آپ کی پریشانی دور فرمادے ۔ وہ ہر چیز پر قادر ہے ۔ والسلام از حامد علی صاحب السلام علیکم خاکسار ۱۵ دسمبر ۶۹۱ غلام احمد از قادیان مکتوب نمبر ۳۶ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي محبی اخویم السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ وو اس وقت ایک رسالہ ”نشانِ آسمانی " آپ کی خدمت میں ا ا خدمت میں ارسال ہے اور رسالہ ” دافع الوساوس طبع ہو رہا ہے۔ شاید دو ماہ تک چھپ جائے ۔ دیکھئے آپ کی ملاقات کب ہوتی ہے۔ اپنی ملاقات سے مسرور الوقت کرتے رہیں ۔ ۲۳ جولائی ۱۸۹۲ء والسلام خاکسار غلام احمد از قادیان