مکتوبات احمد (جلد سوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 276 of 558

مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 276

مکتوبات احمد ۲۱۵ جلد سوم مکتوب نمبر ۳۹ ) مکتوب حضرت مولانا مولوی نورالدین صاحب خلیفہ اسیح اوّل رضی اللہ عنہ جو حضرت ممدوح نے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے حکم سے جناب مولوی عبداللہ صاحب سنوری کو بھیجا ) السلام علیکم آج صبح کے آٹھ بجے تین شوال ، ۲۰ را پریل ۱۸۹۳ ء حضرت کے گھر میں لڑکا پیدا ہوا۔ مبارک باد۔ سب احباب کو اطلاع دے دینا۔ ۲۰ را پریل ۹۳ء والسلام نورالدین از قادیان مکتوب نمبر ۴۰ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ محبی اخویم میاں عبداللہ صاحب سلمہ میں کل قریباً ایک ماہ سفر میں رہ کر قادیان میں آیا ہوں ۔ امید کہ اپنے صاحبزادہ کی خیر و عافیت سے مطلع فرماویں۔ ۱۵ دسمبر ۱۸۹۳ء والسلام خاکسار غلام احمد