مکتوبات احمد (جلد سوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 130 of 558

مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 130

مکتوبات احمد ۱۲۲ مکتوب نمبر ۴۹ جلد سوم بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مکرمی اخویم نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ محبت نامہ اور نیز هر روپیہ پہنچے میں افسوس کرتا ہوں کہ اب رسالہ ”نشانِ آسمانی‘ بالکل باقی نہیں ہے ۔ دست بدست لوگ وہ لے گئے ۔ جو روپیہ آپ نے قیمت کا بھیجا ہے اگر آپ چاہیں تو اس کے عوض میں رسالہ ” دافع الوساوس خرید لیں کیونکہ انشاء اللہ القدیر دو ماہ تک وہ رسالہ طیار ہو جائے گا۔ زیادہ خیریت ہے۔ از طرف احقر العباد حامد علی السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ پہنچے۔ ۲۸ را گست ۱۸۹۲ء والسلام خاکسار غلام احمد عفی عنہ مکتوب نمبر ۵۰ یہ مکتوب ناقص ہے کچھ حصہ کا غذات میں مل گیا ہے ۔ عرفانی ) آپ کی تشریف آوری کا انتظار ہے خدا تعالیٰ آپ کی ملاقات نصیب کرے ۔ مولوی عبدالکریم صاحب اور عرب صاحب اس جگہ ہیں اور آپ کے منتظر ہیں ۔ منشی محمد اعظم صاحب کا خط خط بھی میں نے پڑھ لیا اور ان کے حق میں دعا کی گئی ۔ ان کو اطلاع دیں اور کہہ دیں کہ استغفار بہت پڑھیں اور ہر نماز کے بعد کم از کم گیارہ دفعہ لاحول پڑھا کریں۔ ۶ ستمبر ۱۸۹۲ء والسلام خاکسار غلام احمد از قادیان