مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 129
مکتوبات احمد ۱۲۱ مکتوب نمبر ۱۴۷ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي مکرمی اخویم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ جلد سوم نایت نامہ پہنچا۔ آپ کی ملا' پ کی ملاقات کو دل بہت چاہتا ہے اور عرصہ بہت ہو گیا ہے اور اتفاقاً میں اس وقت لدھیانہ میں ہوں ۔ اگر تکلیف فرما کر تشریف لاویں تو بہت مہربانی ہوگی ۔ الباقی عند التلاقی ۔ ۱۵ را پریل ۱۸۹۲ء والسلام خاکسار غلام احمد از لدھیانہ محلہ اقبال گنج مکتوب نمبر ۴۸ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مکرمی اخویم نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ عنایت نامہ پہنچ کر باعث خوشی و خرمی ہوا ۔ یہ عاجز انشاء الله القدیر ماہ رمضان کے اخیر تک لدھیانہ میں ہے اور شاید زیادہ بھی رہوں بہر حال یہ مہینہ رمضان کا تو انشاء اللہ اسی جگہ ہوں ۔ ملاقات کا بہت شوق ہے۔ اُمید کہ اپنی ملاقات سے مسرور الوقت فرمائیں گے۔ زیادہ خیریت ہے ۔ ۱۶ اپریل ۱۸۹۲ء والسلام خاکسار غلام احمد از لدھیانہ محلہ اقبال گنج