مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 128
مکتوبات احمد ۱۲۰ جلد سوم بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مکتوب نمبر ۱۴۵ مکرمی اخویم صاحبزادہ سراج الحق صاحب سلمه تعالی نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ عنایت نامہ پہنچا۔ خدا تعالیٰ آپ کے مباحثات میں اثر اور برکت بخشے ۔ یہ عاجز ۲۱ جنوری ۱۸۹۲ء کو لاہور جانے کو طیار ہے ۔ شاید اس جگہ ایک ماہ تک رہوں ۔ رسالہ جدیدہ جو اشتہار ہے اب تک طبع ہو کر نہیں آیا۔ ہمیشہ اپنے حالات خیریت آیات سے مطلع و مسرور الوقت فرماتے رہیں ۔ ۱۹ جنوری ۱۸۹۲ء والسلام خاکسار غلام احمد مکتوب نمبر ۴۶ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي مکرمی اخویم صاحبزادہ صاحب سلمہ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ وو 66 عنایت نامہ پہنچا۔ افسوس کہ فیصلہ آسمانی سب ختم ہو چکی ہیں چونکہ مفت دیئے گئے اس لئے لوگوں نے ہر طرف سے لے لئے ۔ اُمید ہے کہ اپنے حالات خیریت آیات سے ہمیشہ شاد و خرم و خورسند فرماتے رہیں۔ زیادہ خیریت ہے۔ یکم اپریل ۱۸۹۲ء والسلام خاکسار غلام احمد از لودھیانه محله اقبال گنج