مکتوبات احمد (جلد سوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 109 of 558

مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 109

مکتوبات احمد ۱۰۱ جلد سوم بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ از عاجز عائذ بالله الصمد غلام احمد مکتوب نمبر ۱۵ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ بخدمت اخویم مخدومی مکرمی صاحبزادہ محمد سراج الحق صاحب سلمه تعالی السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ عنایت نامہ پہنچا موجب اطمینان خاطر وفرحت دل ہوا ۔ انشاء اللہ جب اس عاجز کا مصمم ارادہ سفر د ہلی کا ہوگا تو تاریخ سے اطلاع دوں گا اور آپ کے ملنے کا بہت شوق ہے۔ ۳۰ جولائی ۱۸۸۷ء والسلام مکتوب نمبر ۱۶ مخدومی مکرمی اخویم صاحبزادہ سراج الحق صاحب سلمہ خاکسار غلام احمد عفی عنہ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ عنایت نامہ پہنچا موجب خوشی ہوا ۔ اللہ جل شانہ آپ کی دلی مراد پوری کرے آمین ۔ کچھ تھوڑا عطر کیوڑہ یا جو اس سے بھی عمدہ معلوم ہو ، یہ آپ کی مرضی پر موقوف ہے، بمقام لدھیا نہ محلہ صوفیاں پاس میر عباس علی شاہ صاحب ارسال فرماویں کہ یہ عاجز دس روز تک لدھیانہ میں رہنا چاہتا ہے۔ تکلیف دینے کو دل نہیں چاہتا مگر چونکہ آپ نے دوستانہ طور پر بلا تکلف لکھا ہے اس ( لئے ) آپ کی اخوت اور محبت کے لحاظ سے تحریر کیا گیا ۔ اس جگہ سب طرح سے خیریت ہے اور کل یہ عاجز لدھیانہ کی طرف روانہ ہو جائے گا۔ پتہ یہی لکھا جائے بمقام لدھیانہ محلہ صوفیاں پاس میر عباس علی شاہ صاحب ۔