مکتوبات احمد (جلد سوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 108 of 558

مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 108

مکتوبات احمد ۱۰۰ جلد سوم اور فی الفور بذریعہ ولیو پے ایبل وہاں کتاب بھیجی جائے تا کوئی حرج عائد نہ ہو۔ کیونکہ حساب کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ فی الحقیقت دراصل سو روپیہ قیمت کی کتاب ہو گی اور جو کچھ کم قیمت پر کتابیں فروخت ہوتی ہیں ان کا حرج اٹھاتا رہوں گا ۔ اوّل میرا خیال تھا کہ شاید صندوق میں کتا بیں بہت ہوں گا۔ گی اور روپیہ کی ضرورت تھی تو اس دھوکہ سے لکھا گیا تھا لیکن اب معلوم ہوا کہ کتا ہیں تو ختم ہو چکیں ۔ آپ مفصل حال دریافت کر کے اطلاع دیں اور اس وقت تک کتابیں روانہ نہیں ہو سکتیں کہ اس میں حرج متصور ہے۔ جب تک پختہ بات نہ ہو تب تک ناحق کے جھگڑے کا اندیشہ ہے۔ پہلے کئی جگہ ایسا معاملہ پیش آچکا ہے۔ اور چار جلدیں ایک نسخہ کی ارسال خدمت ہیں ان کی رسید سے مطلع فرماویں۔ والسلام ۱۵ دسمبر ۶۸۶ خاکسار غلام احمد از مقام صدرا نباله احاطه نا گرینی متصل محلہ کو ہستان بنگلہ شیخ محمد لطیف مکتوب نمبر ۱۴ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مخدومی مکرمی اخویم صاحبزادہ سراج الحق صاحب سلمہ اللہ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ امرتسر میں آئمکرم کا عنایت نامہ مجھ کو ملا اور آپ کی خیر و عافیت سے خوشی حاصل ہوئی ۔ میں نے آپ کے پہلے کارڈ کی بھی ابھی تک تعمیل نہیں کی ۔ انشاء اللہ تعالیٰ قادیان میں جا کر یہ کتا بیں ۔ انشاء روانہ کر دوں گا ۔ تین چار روز تک انشاء اللہ قادیان میں پہنچ جاؤں گا اور آپ کی توجہ اور جدو جہد کا شکر گزار ہوں ۔ ۴ را پریل ۱۸۸۷ء والسلام خاکسار غلام احمد از قادیان ضلع گورداسپور