مکتوبات احمد (جلد سوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 110 of 558

مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 110

مکتوبات احمد ۱۰۲ جلد سوم زیادہ خیریت ہے اور جب تک آپ جے پور میں تشریف رکھیں ضرور کبھی کبھی اپنی خیریت سے مطلع فرماتے رہیں۔ ۲۲ اکتوبر ۶۸۷ مکتوب نمبر ۱۷ مخدومی مکرمی اخویم صاحبزادہ سراج الحق صاحب سلمه تعالی والسلام خاکسار غلام احمد عفی عنہ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ مدت مدید ہوئی کہ حال آں محب سے بالکل بے خبر ہوں بلکہ رسالہ سُرمہ چشم آر یہ جو آپ کی خدمت میں بھیجا گیا تھا اس کی رسید بھی نہیں آئی ۔ میں آج تک اسی جگہ چھاؤنی انبالہ میں ہوں اور میرا پتہ یہ ہے کہ مقام انبالہ چھاؤنی صدر بازار - امید کہ آپ اپنی خیریت سے مطلع فرماویں گے اور سب طرح سے خیریت ہے۔ ۴ نومبر ۸۷ء والسلام خاکسار غلام احمد از صدر بازار مکتوب نمبر ۱۸ مخدومی مکرمی اخویم صاحبزادہ سراج الحق صاحب سلمه تعالی السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ کئی دن کے بعد آج عنایت نامہ آں مخدوم پہنچا ۔ خدا تعالیٰ آپ کو ہمیشہ اور ہر جگہ خوش و خرم رکھے ۔ فتح خاں سے اشتہار لے کر بلا توقف بھیجا جاتا لیکن فتح خاں مدت تئیس روز سے لاہور گیا ہوا ہے۔ ایک ادنی کام دو تین روز کا ہے۔ نہایت اندیشہ کی بات ہے کہ اب تک واپس نہیں آیا ۔ لاہور