مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 644 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 644

مکتوبات احمد ۶۴۴ مکتوب نمبر ۲۷۴ ملفوف بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ مکرمی اخویم منشی رستم علی صاحب سلمۂ تعالیٰ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ جلد دوم کی لڑکی سے عنایت نامہ پہنچا۔ چونکہ آپ کی تحریر سے معلوم ہوا ہے کہ وہ سر دفتر صاحب جن کی رشتہ کی درخواست ہے کچھ متلون مزاج اور تیز مزاج ہے ۔ اس لئے مناسب معلوم ہوتا ہے کہ آپ خاص طور پر پہلے ان سے کھلے کھلے طور پر تذکرہ کر لیں ۔ کہ چھوٹی لڑکی سے ناطہ ہوگا اور نیز یہ کہ شریعت کی پابندی سے نکاح ہوگا ۔ کوئی اسراف کا نام نہیں ہوگا ۔ شریفانہ رسموں میں سے جو کپڑے زیور کی ان کے خاندان میں رسم ہو ۔ اس سے وہ خود اطلاع دے دیں ۔ تا وہ تیار کیا جاوے اور ان سے پختہ اقرار لے لیں کہ وہ اس پر قائم رہیں اور نیز یہ قابل گذارش ہے کہ اگر میں اس جگہ سے کوئی عورت بھیجوں تو وہ حجام عورت ہوگی اور وہ اکیلی نہیں آسکتی ۔ کیونکہ جوان عورت ہوگی ۔ اس کے ساتھ اس کا خاوند جاوے گا اور اس اُجرت میں سات معہ آٹھ روپیہ اس کو دینے پڑیں گے اور دو آدمیوں کے آنے جانے کا دور و پیہ یکہ کا کرایہ ہو گا ۔ اور چھ سات روپیہ ریل کا کرایہ دو آدمیوں کی آمد و رفت کا ہوگا ۔ غرض اس طرح ہمیں قریباً میں روپے خرچ کرنے پڑیں گے۔ لیکن اگر آپ انبالہ سے کسی عورت کو میری طرف سے تین چار روپیہ دے دیں تا وہ لڑکی کو دیکھ کر دیانت سے بیان کر دے۔ تو خرچ کی کفایت رہے گی ۔ ہم تو اس قدر خرچ کرنے کو تیار ہیں لیکن ایسا نہ ہو کہ گورداسپورہ کے معاملہ کی طرح سب کچھ خرچ ہو کر پھر ان کی طرف سے جواب ہو جاوے۔ آپ مہربانی فرما کر یہ کوشش کریں کہ کوئی حجام عورت جو دیانت دار معلوم ہو ۔ اسے کچھ دے کر بھیج دیں ۔ وہ کل حلیہ بیان کر دے کہ آنکھیں کیسی ہیں۔ ناک کیسا ہے ۔ گردن کیسی ہے۔ یعنی لمبی ہے یا کو تہ ۔ اور بدن کیسا ہے۔ فربہ یا لاغر ۔ منہ کتابی چہرہ ہے۔ یا گول۔ سر چھوٹا ہے یا بڑا۔ قد لمبا ہے یا کو تہ ۔ آنکھیں کپری ہیں یا سیاہ ۔ رنگ گورہ ہے یا گندمی یا سیاہ ۔ منہ پر داغ چیچک ہیں یا نہیں یا صاف ۔ غرض تمام مراتب جن کے لئے یہاں سے کسی عورت کو بھیجنا تھا بیان کر دے اور دیانت سے بیان کرے اس سے ہمیں فائدہ ہوگا چونکہ اس کا مجھے زیادہ فکر ہے ۔ میری طرف سے یہ خرچ دیا جاوے۔ میں تو اب