مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 645 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 645

مکتوبات احمد ۶۴۵ جلد دوم بھی روپیہ خرچ کر کے کسی عورت کو اس کے خاوند کے ساتھ بھیج سکتا تھا۔ مگر اندیشہ ہوا کہ کچی بات میں عورت مگر اندیشہ ہوا کہ چی گورداسپور کی طرح صورت پیش نہ آجائے ۔ اگر آپ توجہ فرمائیں گے تو آپ کو انبالہ شہر سے بھی کوئی ۔ دانا اور حسن و قبح کی پرکھنے والی اور دیانت دار کوئی عورت میسر آجائے گی ۔ آپ کسی سے مشورہ کر کے ایسی عورت تلاش کر لیں اور یہ غلط ہے کہ اخویم مولوی محمد علی صاحب کی پہلی عورت موجود ہے۔ مدت ہوئی کہ وہ اس پہلی کو طلاق دے چکے ہیں ۔ اب کوئی عورت نہیں ۔ پوری تفتیش کے بعد آپ جلد جواب دیں ۔ ۳۱ اکتوبر ۱۸۹۹ء مکتوب نمبر ۲۷۵ والسلام خاکسار غلام احمد عفی عنہ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ محبی اخویم منشی رستم علی صاحب صاحب سلمۂ تعالیٰ ۔ السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ نہایت ضروری کام کے لئے آپ کو تکلیف دیتا ہوں کہ اس جگہ تین ایسے عمدہ اور مضبوط پلنگ کی ضرورت ہے۔ جس کے سیرو اور پائے اور پٹیاں درخت سال یا اور مضبوط لکڑی کے ہوں ۔ اسی غرض سے امرتسر آدمی بھیجا گیا ۔ معلوم ہوا کہ ایسے سیرو اور پٹیاں اور پائے نہ امرتسر میں ملتے ہیں اور نہ لاہور میں مل سکتے ہیں اور انبالہ میں اس قسم کے پلنگ مل سکتے ہیں ۔ اس لئے مکلف ہوں کہ آپ تمام تر کوشش سے ایسے تین پلنگ تیار کروا کر بھیج دیں۔ لیکن چاہیئے کہ ہر ایک پلنگ اس قدر بڑا ہو کہ دو آدمی اور ایک بچہ بآسانی اس پر سوسکیں اور جہاں تک ہو سکے ۔ پلنگ بہت بوجھل نہ ہوں ۔ گھر میں امید بھی ہے اور کئی وجوہ سے یہ ضرورت پیش آئی ہے اور روپیہ کے خرچ کا کچھ صرفہ نہ کریں ۔ جس قدر روپیہ خرچ آئے گا ۔ انشاء اللہ بلا توقف بھیج دیا جائے گا ۔ بہر حال پٹیاں اور سیرو اور پائے مضبوط لکڑی کے ہوں اور عمدہ طور سے بنے جائیں ۔ یہ یادر ہے کہ یہ ضروری ہے کہ ہر ایک پلنگ اس قدر بڑا ہو کہ دو پورے آدمی اور بچہ ان پر سو سکے اور جہاں تک ممکن ہو، دو ہفتہ تک آپ تیار کروا کر