مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 643
مکتوبات احمد ۶۴۳ جلد دوم ج ) مکتوب حضرت اقدس ) بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ مکرمی اخویم منشی رستم علی صاحب سلمہ تعالیٰ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ جلدی سے بہت ضروری سمجھ کر آپ کے خط کی پشت پر ہی میں یہ خط لکھتا ہوں کہ اخویم مولوی محمد علی صاحب کا گورداسپور کا معاملہ بہت حرج پہنچا چکا ہے۔ کچھ روپیہ دے کر اور یکہ کرا کر ایک عورت اور ایک مرد حجام کو گورداسپورہ میں بھیجا تھا اور پھر انتظار میں اسقدر توقف کیا۔ آخر ان لوگوں نے اوّل آپ ہی کہا اور پھر آپ ہی جواب دے دیا۔ اب اپنے سر دفتر صاحب کی نسبت جو آپ تحریر فرماتے ہیں ۔ اس کی نسبت اگر میں ایک کچی بات میں کوئی عورت اور مرد یہاں سے بھیجوں تو مناسب نہیں ہے۔ اول آپ براہ مہربانی جہاں تک جلد ممکن ہولڑ کیوں کی شکل اور حلیہ وغیرہ سے مجھے اطلاع دیں اور پھر میں کوئی خادمہ مزید تفتیش کے لئے بھیج دوں گا میں اس وقت اس لئے یہ خط اپنے ہاتھ سے لکھتا ہوں ۔ کہ آپ بلا توقف کوئی عورت بھیج کر شکل اور خلق اور تعلیم سے مجھ کو اطلاع دے دیں اور پھر بعد میں اگر ایسی کوئی عورت آپ کے پاس بھیجی جا سکے اور نیز اس کے پختہ ارادہ سے بھی اطلاع بخشیں ۔ ۲۴ راکتو بر ۱۸۹۹ء والسلام خاکسار مرزا غلام احمد عفی عنہ از قادیان