مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 627 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 627

مکتوبات احمد ۶۲۷ جلد دوم مکتوب نمبر ۲۵۸ ملفوف بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ مکرمی اخویم منشی رستم علی صاحب سلمہ تعالیٰ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ۔ نقل حکم نوٹس اور اظہار نورالدین عیسائی پہنچ گیا ۔ مگر چٹھی انگریزی ہے اور نیز رو بکار فارسی جس کی رو سے بریت ہوئی وہ کا غذات نہیں پہنچے ۔ امید آتے وقت ضرور ساتھ لے آویں اور ضرور آجائیں ۔ اُجرت کا حال معلوم نہیں ہوا ۔ آپ جس وقت آویں گے ۔ آپ کے ہاتھ تمام اجرت بھیجی جاوئے گی ۔ ۲۷ را گست ۱۸۹۷ء والسلام خاکسار غلام احمد عفی عنہ اور جو صاحب آنا چاہتے ہیں ۔ ابھی تک ان کے لئے کوئی مکان مجھ کو نہیں ملا۔ بہتر ہے کہ جس وقت مکان ملے اس وقت آئیں ۔ ☆۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ خاکسار مرزاغلام احمد از قادیان