مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 626 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 626

مکتوبات احمد ۶۲۶ جلد دوم مکتوب نمبر ۲۵۷ ملفوف بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ مکرمی اخویم منشی رستم علی صاحب سلمه تعالی ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ۔ آپ کا عنایت نامہ پہنچا۔ باعث عذر مرض کچھ مضائقہ نہیں کہ آپ روزہ رمضان نہ رکھیں ۔ کسی اور وقت پر ڈال دیں ۔ کتابوں کی روانگی کے لئے کہہ دیا ہے ۔ میں بھی بدستور بیمار چلا جاتا ہوں ۔ ہر ایک امر خدا تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے۔ والسلام فروری ۱۸۹۷ء ہے۔ خاکسار مرزا غلام احمد عفی عنہ نوٹ :۔ یہ پہلا خط ہے جس پر آپ نے مرزا کا لفظ اپنے نام کے ساتھ تحریر فرمایا (خاکسار عرفانی ) *۔۔۔۔۔۔*۔۔۔۔۔۔*