مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 625
مکتوبات احمد ۶۲۵ جلد دوم کے وعدہ چندہ کا متکفل رہے گا تا اس وقت تک آئندہ تکلیف دینے سے خاموشی رہے ۔ یہ امر ضرور تحریر فرماویں کہ یہ روپیہ فلاں انگریزی مہینہ تک بطور پیشگی پہنچ گیا ہے۔ باقی سب خیریت ہے ۔ امید کہ دسمبر کی تعطیلات میں آپ تشریف لاویں گے ۔ والسلام ۴ رنومبر ۱۸۹۶ء خاکسار غلام احمد عفی عنہ یہ خط آپ کی خدمت میں ضرورت کے ت کے وقت لکھا گیا ہے۔ ورنہ بے وقت آر ، آپ کو تکلیف دینا مناسب نہ تھا اور نیز اس حالت میں کہ اس وقت آپ کو گنجائش نہیں ۔ والسلام مکتوب نمبر ۲۵۶ ملفوف بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ محبی مکرمی اخویم منشی صاحب سلمه تعالی ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ۔ اب تو آپ کی ملاقات پر مدت گزرگئی ۔ باعث تکلیف دہی یہ ہے کہ اگر اپنے چندہ کو دو ماہ بھیج دیں یعنی چالیس روپیہ تو اس وقت خرچ کی ضرورت پر کام آوے۔ ور دسمبر ۱۸۹۶ء والسلام خاکسار جس وقت تک آپ کا یہ روپیہ ہو گا ۔ اس سے اطلاع بخشیں ۔ *۔۔۔۔۔۔*۔۔۔۔۔۔* غلام احمد