مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 623 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 623

مکتوبات احمد ۶۲۳ مکتوب نمبر ۲۵۲ پوسٹ کارڈ جلد دوم بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ مکرمی اخویم منشی رستم علی صاحب سلمہ تعالیٰ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ۔ اب عورت کی بالفعل ضرورت نہیں اور میاں غلام محی الدین کے لئے جناب الہی میں دعا کی گئی تھی ۔ خدا تعالیٰ اس کو اس سخت مشکل سے مخلصی عنایت فرمادے ۔ آمین ثم آمین ۔ اور آتھم کی نسبت اب جلد اشتہار نکلنے والا ہے۔ نکلنے کے بعد ارسال خدمت ہوگا ۔ ۱۸ اگست ۱۸۹۶ء والسلام خاکسار غلام احمد عفی عنہ یہ میاں غلام محی الدین صاحب محکمہ ریلوے میں ملازم تھے۔ اور بالآخر مخلص احمدی تھے رضی اللہ عنہ۔ (عرفانی) مکتوب نمبر ۲۵۳ پوسٹ کارڈ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مکرمی اخویم منشی رستم علی صاحب سلمه تعالی ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ۔ عنایت نامہ پہنچا۔ بابو غلام محی الدین کے لئے دعا کی گئی ۔ اگر یاد دلاتے رہیں گے تو کئی مرتبہ دعا کی جائے گی اور برص کا نسخہ مجھ کو زبانی یاد نہیں اور نہ کوئی نسخہ مجرب ہے۔ یوں تو قرابا دین میں بہت سے نسخے لکھے ہوئے ہیں مگر میرا تجربہ نہیں ۔ اگر کوئی عمدہ نسخہ ملا تو انشاء اللہ لکھ کر بھیج دوں گا ۔ ۳ رستمبر ۱۸۹۶ء والسلام خاکسار غلام احمد