مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 621 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 621

مکتوبات احمد ۶۲۱ جلد دوم مکتوب نمبر ۲۵۰ پوسٹ کارڈ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ مکرمی اخویم منشی رستم علی صاحب سلمۂ تعالیٰ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ آپ کا عنایت نامہ پہنچا۔ مولوی صاحب کوٹلہ مالیر کی طرف تشریف لے گئے ہیں ۔ ہیں ۔ نواب صاحب نے چھ ماہ کے لئے مولوی صاحب کو بلایا ہے ۔ مگر شاید مولوی صاحب ایک ماہ یا دو ماہ تک رہیں یا کچھ زیادہ رہیں ۔ حامد علی نے پختہ عزم کر لیا ہے ۔ اب وہ شاید باز نہیں آئے گا ۔ جب تک اخیر نہ دیکھ لے۔ دراصل دنیا طلبی ایک بلا ہے۔ وہ کہتا ہے کہ میں اپنے غم کوموت کے برابر دیکھ رہا ہوں ۔ کاش یہ غم لوگوں کو ایمان کا ہو ۔ والسلام خاکسار غلام احمد نوٹ :۔ اس خط پر کوئی تاریخ نہیں ۔ مگر قادیان کی مہر ۱۳ جولائی ۱۸۹۶ء کی ہے۔ چوہدری صاحب ان ایام میں گورداسپور میں تھے۔ حافظ حامد علی مرحوم نے اس وقت افریقہ جانے کا ارادہ کیا تھا۔ وہ اپنی بعض خانگی ضرورتوں اور مشکلات کی وجہ سے بہت تکلیف میں تھے۔ حضرت اقدس کا یہ منشا نہ تھا۔ لیکن حافظ صاحب کا اصرار دیکھ کر آپ نے اجازت دے دی تھی گو بالطبع آپ کو پسند نہ تھا۔ نتیجہ یہی ہوا کہ حافظ صاحب وہاں سے ناکام واپس آئے اور پھر کہیں جانے کا نام نہ لیا۔ ( عرفانی )