مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 620
مکتوبات احمد ۶۲۰ جلد دوم مکتوب نمبر ۲۴۹ ملفوف بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ مکرمی اخویم منشی رستم علی صاحب ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ۔ خط پہنچا۔ پڑھ کر چاک کر دیا گیا۔ ڈلہوزی جانے کی تجویز ہنوز ملتوی ہے ۔ کیونکہ میرا چھوٹا لڑکا زحیر کی بیماری سے سخت بیمار ہو گیا ۔ کئی دن تو خطرناک حالت میں رہا۔ اب ذرا سا افاقہ معلوم ہوتا تو ہے مگر ہنوز قابل اعتبار نہیں ۔ اس حالت میں کسی طرح یہ سفر نہیں ہو سکتا ۔ اگر خدا چاہتا تو یہ عوارض اور موانع پیش نہ آتے ۔ ان میں کچھ حکمت ہوگی ۔ ۲۴ جون ۱۸۹۶ء ۔ والسلام خاکسار ☆ غلام احمد عفی عنہ