مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 611 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 611

مکتوبات احمد ٦١١ جلد دوم لئے بہتر ہو وہ میسر آوے اور یہ بصیرت افزایقین حضرت اقدس کا تھا کہ جو کچھ ہوگا بہتر ہو گا ۔ یہ دعا چوہدری صاحب کے حق میں گورداسپور ہی کی تبدیلی کی صورت میں قبول ہوئی ، اور انہیں سلسلہ کی خدمت کا قریب سے موقع اور وہ یہاں نہایت عزت واح واحترام سے رہے ے اور ا ملتا رہا۔ امام الدین منصف جس کا اس مکتوب میں ذکر ہے۔ یہ شخص اپنے آپ کو فاتح الكتب المبین کہتا تھا اور اس کا عقیدہ یہ تھا کہ قرآن مجید کو بائبل کے ساتھ ایک جلد میں رکھنا چاہئے اور بھی بعض عجیب و غریب عقائد وہ رکھتا تھا ۔ ( عرفانی ) مکتوب نمبر ۲۳۷ پوسٹ کارڈ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ مکرمی اخویم منشی رستم علی صاحب سلمۂ تعالی ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ۔ گورداسپور آنے سے بہت خوشی ہوئی ۔ امید کہ اب وقتاً فوقتاً ملاقات ہوتی رہے گی ۔ اطلاع بخشیں کہ صاحب ڈپٹی کمشنر گورداسپور میں ہیں یا نہیں؟ اور اگر نہیں تو کب تک آئیں گے؟ کیونکہ ایک اخبار جاری کرنے کے لئے منظوری حاصل کرنی ہے؟ ۶ را پریل ۱۸۹۵ء والسلام خاکسار غلام احمد عفی عنہ *۔۔۔۔۔۔*۔۔۔۔۔۔*