مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 610
مکتوبات احمد ۶۱۰ مکتوب نمبر ۲۳۵ ملفوف بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ مکرمی اخویم منشی رستم علی صاحب سلمه تعالی ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ۔ جلد دوم لئے آپ کا محبت نامہ پہنچا اور روغن زرد اس سے پہلے پہنچ گیا تھا ۔ جزاکم اللہ خیراً۔ آپ کے ۔ جناب الہی میں کئی دفعہ اخلاص اور توجہ سے دعا کی گئی ۔ اب انشاء اللہ وہی ہوگا جو اللہ تعالیٰ آپ کے لئے بہتر جانتا ہے ۔ خدا تعالیٰ آپ کے ہم وغم کو دور کرے۔ آمین ۔ ۱۶ فروری ۱۸۹۵ء خاکسار غلام احمد علی اللہ عنہ مکتوب نمبر ۲۳۶ ملفوف بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ مکرمی اخویم منشی رستم علی صاحب سلمه تعالی ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ۔ آپ کا محبت نامہ پہنچا۔ میں نے آپ کے لئے بہت دعا کی ہے کہ اگر گورداسپور کی تبدیلی آپ کے لئے بہتر ہو اور اس میں کوئی شرنہ ہو تو خدا تعالیٰ میسر کرے ۔ یقین ہے کہ خدا تعالیٰ جو آپ کے لئے بہتر ہے وہی کرے گا اور منشی امام الدین منصف کو میرے نزدیک کچھ ذرہ علم نہیں۔ سمجھ پر شیطانی پردہ ہے۔ اس کے ساتھ بحث وقت ضائع کرنا ہے۔ لیکن بہر حال اگر آپ اس کی تحریریں بھیج دیں۔ تو شاید کسی موقعہ پر ان کا رد کیا جائے گا۔ مگر وہ اپنی سخت نا سمجھی سے نا پاک غلطیوں میں گرفتار ہے ۔ ۱۷ مارچ ۱۸۹۵ء والسلام خاکسار غلام احمد نوٹ : ۔ جیسا کہ میں پہلے بھی لکھ آیا ہوں ۔ چوہدری صاحب گورداسپورہ کی تبدیلی کے لئے کوشاں تھے اور حضرت اقدس ان کے لئے یہ دعا فرماتے تھے کہ جو اُن کے