مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 612
مکتوبات احمد ۶۱۲ جلد دوم مکتوب نمبر ۲۳۸ پوسٹ کارڈ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ مکرمی اخویم منشی رستم علی صاحب سلمۂ تعالیٰ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ۔ اس جگہ بفضلہ تعالیٰ خیریت ہے۔ دوسرے رسالہ نور القرآن کی تیاری ہے اور من الرحمن چھپ رہی ہے۔ آپ کی ملاقات پر مدت گزرگئی ہے ۔ ضرور دو چار روز کی تعطیل پر ملاقات کے لئے تشریف ۔ لاویں۔ ۱۷ راگست ۱۸۹۵ء والسلام خاکسار غلام احمد مکتوب نمبر ۲۳۹ ملفوف بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ مکرمی اخویم منشی رستم علی صاحب سلمۂ تعالیٰ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ۔ چونکہ اخراجات پر لیس وغیرہ اس قدر ہیں کہ جس قدر معمولی آمدنی ہوتی ہے۔ اس کے لئے کافی نہیں ۔ اس لئے بعض دوستوں کو تکلیف دینا اس کا رروائی کے لئے ضروری سمجھا گیا۔ آئمکرم اس کارخانہ کیلئے ہیں روپیہ ماہواری چندہ دیتے ہیں ۔ سواگر بند و بست ہو سکے اور فوق الطاقت تکلیف نہ ہو ۔ تو اڑھائی مہینہ کا چندہ ۵۰ روپیہ بھیج دیں ۔ جب تک یہ اڑھائی مہینہ گزرجائیں ۔ یہ چندہ محسوب ہوتا رہے گا ۔ اس طور سے ایسے ضروری وقت میں مدد پہنچ جائے گی ۔ ورنہ پر یسوں کے توقف میں خد اجانے کس وقت کتا بیں نکلیں کیونکہ تاخیر میں بہر حال آفات ہیں ۔ رسالہ نور القرآن نمبر ۲ چھپ رہا ہے اور ست بچن اور آریہ دھرم بعض بیرونی شہادتوں کے انتظار میں معرضِ تعویق میں ہے ۔ ۱۷ اکتوبر ۱۸۹۵ء والسلام خاکسار غلام احمد از قادیان