مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 53 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 53

مکتوبات احمد متوات ۵۳ جلد دوم راضی ہو جاتی ہے۔ اس خط کو رجسٹری کرا کر اس غرض سے بھیجا جاتا ہے کہ آپ مکرر اپنی صحت و عافیت سے بہت جلد اطلاع بخشیں اور نیز اپنی تشریف آوری کے بارہ میں جس وقت چاہیں اطلاع دے دیں ، مگر پندرہ یا ہیں روز پہلے اطلاع ہو۔ ۴ جنوری ۱۸۸۸ء والسلام خاکسار ☆۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مکتوب نمبر ۳۴ غلام احمد از قادیان بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ مخدومی مکرمی اخویم مولوی صاحب سلمه تعالی ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ آج رجسٹری شدہ خط کے روانہ کرنے کے بعدا خویم حکیم فضل دین صاحب کا خط جو بلف خط ہذا روانہ کیا جاتا ہے ، آپ کی علالت طبع کے بارے میں پہنچا۔ اس خط کو دیکھ کر نہایت تر ڈد ہوا۔ اس لئے میں نے پختہ ارادہ کر لیا ہے کہ آپ کی عیادت کیلئے آؤں اور میں خدا تعالیٰ سے چاہتا ہوں کہ آپ کو من گل الوجوه تندرست دیکھوں ۔ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ ہے سو ہفتہ کے دن یعنی ساتویں تاریخ جنوری ۱۸۸۸ء میں روانہ ہونے کا ارادہ ہے۔ آگے اللہ تعالیٰ کے اختیار میں ہے۔ سو اگر ہفتہ کے دن روانہ ہوئے تو انشاء اللہ اتوار کے دن کسی وقت پہنچ جائیں گے۔ اطلاع دہی کیلئے لکھا گیا ہے۔ پنجم جنوری ۱۸۸۸ ء روز پنجشنبه والسلام خاکسار غلام احمد از قادیان ضلع گورداسپور ا هود : ۵