مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 578 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 578

مکتوبات احمد ۵۷۸ جلد دوم مکتوب نمبر ۱۸۷ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ مکرمی اخویم منشی رستم علی صاحب سلمہ تعالی السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ میں آپ سے یہ دریافت کرنا چاہتا ہوں کہ مرزا احمد بیگ کی لڑکی کے نکاح کی نسبت جو آپ نے خبر دی تھی کہ میں روز سے نکاح ہو گیا ہے ۔ قادیان میں اس خبر کی کچھ اصلیت معلوم نہیں ہوتی ۔ یعنی نکاح ہو جانا کوئی شخص بیان نہیں کرتا ۔ لہذا مکلف ہوں کہ دوبارہ اس امر کی نسبت اچھی طرح تحقیقات کر کے تحریر فرماویں کہ نکاح اب تک ہوا یا نہیں اور اگر نہیں ہوا تو کیا وجہ ہے؟ مگر بہت جلد جواب ارسال فرماویں اور نیز سلطان احمد کے معاملہ میں ارقام فرماویں کہ اس نے کیا جواب دیا ہے؟ ۲۸ رستمبر ۱۸۹۱ء والسلام خاکسار *۔۔۔۔۔۔*۔۔۔۔۔۔* غلام احمد از قادیان ضلع گورداسپور