مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 577
مکتوبات احمد ۵۷۷ جلد دوم جن کو دیکھ کر سا بقون الاولون کی جماعت نے ایمانی ترقی حاصل کی تھی اور کوئی چیز حضرت کی راہ میں ان کے لئے روک نہ تھی ۔ وہ سب کچھ قربان کر کے یہی آرزو رکھتے تھے کہ اور موقعہ ملے ۔ اس لئے کہ بشاشت ایمانی ان میں داخل ہو چکی تھی اور خدا تعالیٰ کی آیات کو کھلا کھلا انہوں نے دیکھ لیا تھا ۔ افسوس ہے کہ اگست سے دسمبر ۱۸۹۰ء بلکہ مارچ ۱۸۹۱ء تک کے خطوط نہیں مل سکے ۔ میں تلاش میں ہوں ۔ اگر مل گئے تو بطور ضمیمہ شائع ہوں گے ۔ انشاء اللہ العزیز (عرفانی ) مکتوب نمبر ۱۸۶ پوسٹ کارڈ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ مکرمی اخویم منشی صاحب سلمۂ تعالی ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ میں پھر آپ کو یاد دلاتا ہوں کہ براہ مہربانی جالندھر چھاؤنی سے انگریزی نورہ جو سوداگروں کی دوکان میں بکتا ہے لے کر ضرور ارسال فرماویں۔ صرف چار آنے کا کافی ہوگا ۔ ۱۳ را پریل ۱۸۹۱ء والسلام خاکسار غلام احمد عفی عنہ