مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 579 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 579

مکتوبات احمد ۵۷۹ جلد دوم مکتوب نمبر ۱۸۸ پوسٹ کارڈ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ مکرمی اخویم ۔ السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ آج یہ عاجز بخیر و عافیت دہلی میں پہنچ گیا ہے ۔ ظاہراً معلوم ہوتا ہے کہ انشاء اللہ القدیر ایک ماہ تک اسی جگہ رہوں کوٹھی ۔ نواب لوہارو جو بلی ماراں والے بازار میں ہے رہنے ہنے ۔ کے لئے لے لی ہے۔ آپ ضرور آتی دفعہ ملیں اور میں نہایت تاکید سے آپ کو سفارش کرتا ہوں کہ آپ شیخ عبدالحق کرانچی والے کی نوکری کی نسبت ضرور کوشش فرماویں کہ وہ میرے بہت مخلص ہیں ۔ زیادہ - خیریت ہے ۔ ۲۹ رستمبر ۱۸۹۱ء والسلام خاکسار غلام احمد عفی عنہ دہلی ۔ بازار بلی ماراں کوٹھی نواب لوہارو مکتوب نمبر ۱۸۹ پوسٹ کارڈ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ مکرمی اخویم ا ا - السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ اس عاجز کی تیاری کی ابھی کوئی پختہ خبر نہیں ۔ ابھی بحث کے لئے تیاری ہو رہی ہے۔ شاید مولوی حکیم نور دین صاحب اور ایک جماعت ۱۷ راکتو بر ۱۸۹۱ء تک میرے پاس پہنچ جاوے۔ میں جانے کے وقت آپ کو اطلاع دوں گا۔ والسلام خاکسار غلام احمد از دهلی ہے۔ نوٹ : یہ مباحثہ دہلی کے ایام کی خط و کتابت ہے ۔ جب کہ سید نذیر حسین صاحب محدث دہلوی کو حضرت اقدس کی طرف سے دعوت دی گئی تھی ۔ ( عرفانی )