مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 572
مکتوبات احمد ۵۷۲ جلد دوم مکتوب نمبر ۱۷۸ پوسٹ کارڈ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ مکرمی اخویم ۔السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ۔ آپ کا عنایت نامہ پہنچا۔ یہ عاجز عرصہ دس روز سے سخت بیمار رہا۔ بظاہر امید زندگی منقطع تھی ۔ اب بھی کسی قدر بیماری باقی ہے۔ نہایت درجہ کا ضعف ہے ۔ طاقت تحریر نہیں ۔ صرف اطلاع کی غرض سے لکھتا ہوں ۔ ورنہ حالت ایسی نہیں کہ لکھ سکوں ۔ ۷ را پریل ۱۸۹۰ء والسلام خاکسار غلام احمد مکتوب نمبر ۱۷۹ پوسٹ کارڈ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ مکرمی اخویم منشی رستم علی صاحب سلمہ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ۔ آپ کا عنایت نامہ پہنچا۔ میں بمقام لاہور ! بمقام لاہور بغرض علاج کرانے کے آیا ہوں ۔ علاج ڈاکٹری شروع ہے۔ لیکن ابھی پوری پوری صحت نہیں ہوئی ۔ انشاء اللہ کامل صحت ہو جائے گی اور میں دو تین روز تک واپس قادیان چلا جاؤں گا ۔ آپ اپنے حالا حالات سے سے مطلع فرماتے رہا کریں۔ ۳ رمتی ۱۸۹۰ء والسلام خاکسار غلام احمد ۔ از لاہور مکان مرز اسلطان احمد نائب تحصیلدار لاہور نوٹ ۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام اوائل میں جب لاہور جاتے تو مرزا سلطان احمد صاحب