مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 573
مکتوبات احمد ۵۷۳ جلد دوم ( جو آپ کے سب سے بڑے بیٹے ہیں ) کے مکان پر ٹھہرا کرتے تھے اور اس وقت ڈاکٹر محمد حسین صاحب مرحوم سے علاج کرایا کرتے تھے ۔ ( یہ ڈاکٹر صاحب مسٹر احمد حسین مشہور ناولسٹ کے والد ماجد تھے اور بھائی دروازہ کے اندر رہا کرتے تھے ) یہ مکتوب حضرت کے اپنے ہاتھ کا لکھا ہوا نہیں اور اس پر از عاجز حامد علی السلام علیکم بھی تحریر ہے۔ (عرفانی) مکتوب نمبر ۱۸۰ پوسٹ کارڈ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ مخدومی مکرمی اخویم منشی رستم علی صاحب سلمہ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ آپ کا عنایت نامہ پہنچا۔ الحمد لله والمنة که بیماری لاحقہ سے اب بہت کچھ آرام ہے اور جس قدر باقی ہے، امید کی جاتی ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے جلد شفا ہو جائے گی ۔ ضعف بہت ہو گیا ہے۔ اس لئے اپنے ہاتھ سے خط لکھنا دشوار ۔ ہمیشہ اپنی خیر و عافیت سے مطلع فرماتے رہیں ۔ ۳۱ رمتی ۱۸۹۰ء والسلام خاکسار مرزا غلام احمد از قادیان