مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 571
مکتوبات احمد ۵۷۱ جلد دوم مکتوب نمبر ۱۷۶ پوسٹ کارڈ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ مکرمی اخویم ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ۔ اس جگہ سب طرح سے خیریت ہے ۔ اپنے حالات خیریت آیات سے مطلع فرماتے رہیں ۔ پیراں دتا بغایت درجہ آپ کے وعدہ کا منتظر ہے اور کسی غریب کا کام کر دینا نہایت ثواب ہے ۔ آپ خاص توجہ فرما کر اس کے لئے کوشش فرماویں۔ آپ کے لئے برابر دعا بحضرت باری عزاسمہ کی جاتی ہے ۔ امید کہ وقت پر ترتب اثر بھی ہوگا ۔ ۳ جنوری ۱۸۹۰ء والسلام خاکسار غلام احمد علی اللہ عنہ مکتوب نمبر ۱۷۷ پوسٹ کارڈ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ محجی اخویم منشی رستم علی صاحب سلمۂ تعالی ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ۔ مدت مدید کے بعد آپ کا خط پہنچا۔ اس قدر خطوط کے ارسال میں توقف کرنا مناسب نہیں ۔ ہمیشہ استغفار میں مشغول رہیں کہ عمر کا ذرہ اعتبار نہیں اور جلد جلد اپنے حالات خیریت سے مطلع کرتے رہیں تا دعا کی جاوے۔ اور میں قریباً بیس روز سے لودھیا نہ میں ہوں ۔ شاید ۱۶ مارچ ۱۸۹۰ء تک جاؤں ۔ زیادہ خیریت ہے ۔ ۲۴ رفروری ۱۸۹۰ء والسلام خاکسار غلام احمد از لودھیانه