مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 570
مکتوبات احمد ۵۷۰ جلد دوم مکتوب نمبر ۱۷۴ پوسٹ کارڈ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ مشفقی مکرمی اخویم السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ انشاء اللہ القدیر دعا کروں گا ۔ مگر اس طرح پر کہ جو کچھ آپ کی دنیا اور دین کے لئے فی الحقیقت بہتر ہے وہ بات آپ کو میسر آوے۔ کیونکہ خبر نہیں کہ خیر کس کام میں ہے۔ ہمیشہ حالات خیریت آیات سے مطلع فرماتے رہیں ۔ ۱۸ دسمبر ۱۸۸۹ء والسلام خاکسار غلام احمد عفی عنہ مکتوب نمبر ۱۷۵ پوسٹ کارڈ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ مکرمی اخویم ۔ السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ ۔ آپ کی انتظار تھی ۔ خدا جانے کیا سبب ہوا کہ آپ تشریف نہیں لائے ۔ چھ سات روز سے اخویم حکیم مولوی نورالدین صاحب تشریف رکھتے ہیں ۔ شاید چھ سات روز تک اور بھی رہیں ۔ اگر آپ ان دنوں میں آجائیں تو مولوی صاحب کی ملاقات بھی ہو جائے ۔ زیادہ خیریت ہے۔ ۱۹ دسمبر ۱۸۸۹ء والسلام خاکسار غلام احمد عفی عنہ ☆۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔