مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 562
مکتوبات احمد ۵۶۲ جلد دوم مکتوب نمبر ۱۶۴ پوسٹ کارڈ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ بخدمت اخویم محب صادق منشی رستم علی صاحب ۔ السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ یہ خط آپ کو میں لودھیا نہ سے لکھتا ہوں ۔ میری روانگی کے وقت آپ کا خط مع مبلغ ۔۔۔ رو پید قادیان میں مجھ کو ملا تھا ۔ مگر افسوس کہ میں اس دن ایک تشویش کی حالت میں لدھیانہ کی طرف تیار تھا۔ اس لئے آپ کی فرمائش پر عمل کرنے سے مجبور رہا۔ اسی دن لدھیانہ سے خط پہنچا تھا کہ میر ناصر نواب صاحب کے گھر کے لوگ سخت بیمار ہیں اور انہوں نے میرے گھر کے لوگوں کو بلایا تھا کہ خط دیکھتے ہی چلے آؤ ۔ وقت بہت تنگ تھا اس وجہ سے بند و بست جلد بھیجنے کا نہ کر سکا اور افسوس رہا۔ اب شاید ایک ہفتہ تک لو دھیا نہ میں ہوں ۔ شیخ غلام غوث صاحب نے پیغام بھیجا تھا کہ میں نے کرسٹی صاحب کو آپ کی نسبت کہلایا ہے ۔ انہوں نے جواب دیا کہ جس شخص کے ساتھ تبدیلی کرنا چاہتے ہیں اس کی تبدیلی ہو چکی ہے۔ اب پھر اگر کوئی شخص تبدیلی کی درخواست کرے گا تو ہم ضرور رستم علی صاحب کو بلا لیں گے ۔ غرض غلام غوث کی زبانی معلوم ہوتا ہے کہ انگریز نے پختہ وعدہ کر لیا ہے۔ باقی خیریت ہے۔ جس وقت میں قادیان میں آؤں اس وقت آپ کسی پہنچانے والے کا بندو بست کر کے مجھ کو اطلاع دیں ۔ میں حلوہ تیار کرا کر بھیج دوں گا ۔ ہمیشہ حالات خیریت سے مجھ کو اطلاع دیتے رہیں ۔ ۲۷ اکتوبر ۱۸۸۹ء والسلام خاکسار غلام احمد عفی عنہ