مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 561 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 561

مکتوبات احمد ۵۶۱ جلد دوم مکتوب نمبر ۱۶۲ پوسٹ کارڈ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ مکرمی اخویم ۔ السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ ایارج فیقرہ کی گولیاں رات کے پچھلے وقت یعنی پہر رات باقی رہے استعمال کرنی چاہئیں ایک درم سے دو درم تک اور معجون بعد تنقیہ کھانی چاہیے اور نسوار بھی بعد تنقیہ ۔ اور آپ کے لئے دعا کی جاتی ہے ۔ اگر اس میں بہتری ہوگی تو اللہ جل شانہ بہتر کر دے گا۔ ۱۴ رستمبر ۱۸۸۹ء والسلام خاکسار غلام احمد عفی عنہ مکتوب نمبر ۱۶۳ پوسٹ کارڈ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ مکرمی اخویم السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ ایک ضروری خط آپ کے کام کے متعلق چند روز سے بھیجا تھا۔ اب تک آپ نے جواب نہیں بھیجا۔ طبیعت نہایت مشوش ہے۔ وقت گزرتا جاتا ہے ۔ جلد جواب ارسال فرماویں اور پیراں دتا میرا ملازم غریب ہونے کی حالت میں عمر بسر کرتا ہے ۔ آپ براہ مہربانی اس ملک میں ضرور اس کے لئے کوئی زوجہ صالحہ تلاش کریں ۔ آپ کی ادنی کوشش سے اس کا کام ہو جائے گا ۔ یکم اکتوبر ۱۸۸۹ء جواب بہت جلد بھیج دیں کہ انتظار ہے۔ لڑکی باکرہ خور د عمر ہو۔ والسلام خاکسار غلام احمد عفی عنہ