مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 560
مکتوبات احمد ۵۶۰ جلد دوم مکتوب نمبر ۱۶۰ پوسٹ کارڈ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ مکرمی اخویم ۔ السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ عنایت نامہ پہنچا۔ خدا تعالیٰ آپ کو اپنی خاص محبت عطا فرمادے ۔ جب خالص محبت کسی دل میں آجاتی ہے تو یا دالہی کے لئے قوت اور شوق پیدا ہو جاتا ہے ۔ جب تک وہ محبت نہیں کسل شامل حال ہے۔ مولوی نورالدین صاحب بصحت تام جموں میں پہنچ گئے ہیں ۔ تولیہ راہ میں مل گیا تھا۔ میرے پاس موجود پڑا ہے۔ ہمیشہ حالات خیریت آیات سے مطلع فرمایا کریں ۔ آپ کو محبت اور اخلاص جو اس عاجز کے ساتھ ہے۔ یقین کہ وہ کشاں کشاں آپ کو اعلیٰ مقصد تک لے آئے گی ۔ ۲۵ را گست ۱۸۸۹ء مکتوب نمبر ۱۶۱ پوسٹ کارڈ والسلام خاکسار غلام احمد عفی عنہ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيمِ محبی اخویم ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ عنایت نامہ پہنچا۔ خدائے عز و جل کو خواب میں دیکھنا بہرحال بہتر ہے۔ خدا تعالیٰ مبارک کرے۔ انشاء اللہ القدیر آپ کیلئے دعا کرتا رہوں گا ۔ آپ بھی دعا اور استغفار میں مشغول رہیں ۔ خدا تعالیٰ رحیم و کریم ہے ۔ آپ ایک محب خالص ہیں اور ایسے محب کہ ایسے تھوڑے ہیں پھر کیونکر آپ بھول سکتے ہیں ۔ خدا تعالیٰ خود ایسے محبوں کو بنظر محبت دیکھتا ہے ۔ آپ کا تولیہ استعمال کیا جائے گا۔ زیادہ خیریت ہے۔ ۲ ستمبر ۱۸۸۹ء والسلام خاکسار غلام احمد از قادیان