مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 556
مکتوبات احمد ۵۵۶ جلد دوم مکتوب نمبر ۱۵۲ پوسٹ کارڈ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ مکرمی اخویم ۔ السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ آپ کے لئے دعا میں مشغول ہوں ۔ دعا سے بہتر اور اور کوئی چیز نہیں ۔ میری طبیعت آج باء ا باعث غلبہ زکام بہت علیل ہے۔ زیادہ لکھنے کی طاقت نہیں ۔ اگر صحت ہو گئی تو گھر کے لوگوں کو پہنچانے کے لیے میرا ارادہ ہے کہ دس یا گیارہ فروری ۱۸۸۹ء تک لودھیانہ میں جاؤں ۔ شاید ایک ماہ تک لو دھیا نہ میں ٹھہرنا ہوگا ۔ پھر انشاء اللہ وہاں سے خط لکھوں گا ۔ باقی خیریت ہے۔ خواب اس عاجز کو یاد نہیں رہا۔ ہر چند خیال کیا ۔ کچھ خیال میں نہیں آتا ۔ ے فروری ۱۸۸۹ء والسلام خاکسار غلام احمد از قادیان مکتوب نمبر ۱۵۳ پوسٹ کارڈ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ مخدومی مکرمی منشی صاحب ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ آپ کا عنایت نامہ پہنچا۔ خوشی ہوئی۔ میں لڑکے کے واسطے دعا کروں گا اور ۱۸ را پریل ۸۹ ء کو قادیان روانہ ہوں گا ۔ انشاء اللہ ۔ ۱۵ را پریل ۱۸۸۹ء والسلام خاکسار غلام احمد عفی عنہ از لودھیانہ از عبدالله سنوری السلام علیکم پذیر ۔ حافظ حامد علی صاحب کی طرف سے سلام علیک ۔