مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 555
مکتوبات احمد ۵۵۵ جلد دوم مکتوب نمبر ۱۵۰ پوسٹ کارڈ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ۵ جمادی الاول کو میرے ڈل کو میرے گھر میں لڑکا پیدا ہوا ۔ جس کا نام بطور تفاؤل بشیر الدین محمود رکھا گیا۔ ۱۵ جنوری ۱۸۸۹ء والسلام خاکسار غلام احمد از قادیان مکتوب نمبر ۱۵۱ پوسٹ کارڈ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ مکرمی اخویم ۔ السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ اشتہارات آج روانہ کئے گئے ہیں۔ جس شخص کی اشتہار سے تسلی نہیں ہوئی آپ اس کے لئے کیوں مضطرب ہوں تعجب ہے۔ ہر ایک شخص اپنے مادہ کے موافق جو ہر دکھلاتا ہے ۔ اس شخص کو اگر کچھ بصیرت ایمانی ہوتی تو وہ شک میں نہ ہوتا اور جب کہ بصیرت نہیں تو اس کو چھوڑ نا چاہئے ۔ کتاب واپس لے لو ۔ روپیہ واپس کرو۔ باقی سب خیریت ہے ۔ آپ کے لئے دعا کی جاتی ہے۔ تسلی رکھو۔ ۳ رفروری ۱۸۸۹ء والسلام خاکسار غلام احمد از قادیان