مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 557
مکتوبات احمد ۵۵۷ جلد دوم مکتوب نمبر ۱۵۴ پوسٹ کارڈ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ مکرمی اخویم ۔ السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ عنایت نامہ پہنچا۔ موجب خوشی ہوا۔ یہ عاجز باعث کثرت خطوط اور کسی قدر علالت طبع کے اس قدر حیران ہے کہ حد سے زیادہ ۔ انشاء اللہ القدیر بعد رمضان شریف آپ کی خدمت میں اشتہار بھیجا جائے گا۔ ہمیشہ خیر و عافیت سے مطلع فرماتے رہیں ۔ آپ کا تھا نہ بڑ سر میں بھی حسب مرا د تبدیل ہونا موجب خوشی ہے ۔ اللہ تعالیٰ یہ تھا نہ آپ کے لئے مبارک کرے ۔ والسلام ۶ رمتی ۱۸۸۹ء خاکسار غلام احمد از قادیان مکتوب نمبر ۱۵۵ پوسٹ کارڈ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ مکرمی اخویم ۔ السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ عنایت نامہ پہنچا۔ تمام مضمون اوّل سے آخر تک پڑھا۔ مضمون بہت عمدہ ہے۔ کچھ ضرورت اصلاح یا کم و بیش کی نہیں ۔ مگر مجھے معلوم نہیں ہوا کہ قوم آوان اولا دحضرت علی کیونکر ہیں ، آیا سید ہیں یا کسی اور بیوی سے؟ اس کی اصل حقیقت کیا ہے اور آوان کی وجہ تسمیہ کیا ہے ۔ دوسرے آپ فرماتے ہیں کہ سو کاپی چھپوائی جائے ۔ مگر معلوم ہوا کہ خواہ سو چھپوائیں یا کم یا زیادہ سات سو کاپی کی اجرت لیں گے۔ یہی چھاپے والوں کے ہاں دستور ہے۔ میری رائے میں اس مضمون کے چھپوانے میں دس روپیہ سے کم خرچ نہیں آئیں گے ۔ اگر کم ہو تو شاید آٹھ روپیہ تک ہوگا ۔ جیسا منشا ہوا طلاع بخشیں ۔ ۱۶ مئی ۱۸۸۹ء والسلام خاکسار غلام احمد